(I) مکاشفہ کی کتاب پر تفسیر اور پیغامات - کیا مُخالفِ مسیح ، شہادت ، اُٹ
The New Life Mission
25 episodes
6 months ago
11ستمبر کے دہشت گرد حملوں کے بعد، ایک انٹرنیٹ ویب سائٹ ”www.raptureready.com“ جو آخری دَور پر معلومات فراہم کرتی ہے پر رپورٹ پیش کی گئی کہ (80) اَسی لاکھ سے زائد لوگ اِس تک پہنچے اور CNN اور TIMEکے، ایک مشترکہ سروے کے مطابق %59امریکی تباہی کی پیشنگوئیوں کے عقیدہ جزا و سزا پر ایمان رکھتے ہیں۔
وقت کی اَیسی ضرورت کے جواب میں مصنف مکاشفہ کی کتاب کے نکات کی ایک واضح اور تفصیل مہیا کرتے ہیں، جس میں مخالفِ مسیح کی آمد، مقدسین کی شہادت اور اُن کا اُٹھایا جانا، ہزار سالہ بادشاہت اور نیا آسمان اور نئی زمین شامل ہیں_یہ سب صحائف کے مکمل متن اور رُوح القدس کی راہنمائی میں ہیں۔
یہ کتاب مکاشفہ کی کتاب کی آیت بہ آیت تفسیر مہیا کرتی ہے جو مصنف کے مفصل پیغامات سے مزین ہے۔ جو کوئی اِس کتاب کو پڑھے گا تمام منصوبوں پر گرِفت حاصل کرے گا جو خُدا اِس دُنیا میں آئندہ کے لئے محفوظ رکھتاہے۔
https://www.bjnewlife.org/
https://youtube.com/@TheNewLifeMission
https://www.facebook.com/shin.john.35
All content for (I) مکاشفہ کی کتاب پر تفسیر اور پیغامات - کیا مُخالفِ مسیح ، شہادت ، اُٹ is the property of The New Life Mission and is served directly from their servers
with no modification, redirects, or rehosting. The podcast is not affiliated with or endorsed by Podjoint in any way.
11ستمبر کے دہشت گرد حملوں کے بعد، ایک انٹرنیٹ ویب سائٹ ”www.raptureready.com“ جو آخری دَور پر معلومات فراہم کرتی ہے پر رپورٹ پیش کی گئی کہ (80) اَسی لاکھ سے زائد لوگ اِس تک پہنچے اور CNN اور TIMEکے، ایک مشترکہ سروے کے مطابق %59امریکی تباہی کی پیشنگوئیوں کے عقیدہ جزا و سزا پر ایمان رکھتے ہیں۔
وقت کی اَیسی ضرورت کے جواب میں مصنف مکاشفہ کی کتاب کے نکات کی ایک واضح اور تفصیل مہیا کرتے ہیں، جس میں مخالفِ مسیح کی آمد، مقدسین کی شہادت اور اُن کا اُٹھایا جانا، ہزار سالہ بادشاہت اور نیا آسمان اور نئی زمین شامل ہیں_یہ سب صحائف کے مکمل متن اور رُوح القدس کی راہنمائی میں ہیں۔
یہ کتاب مکاشفہ کی کتاب کی آیت بہ آیت تفسیر مہیا کرتی ہے جو مصنف کے مفصل پیغامات سے مزین ہے۔ جو کوئی اِس کتاب کو پڑھے گا تمام منصوبوں پر گرِفت حاصل کرے گا جو خُدا اِس دُنیا میں آئندہ کے لئے محفوظ رکھتاہے۔
https://www.bjnewlife.org/
https://youtube.com/@TheNewLifeMission
https://www.facebook.com/shin.john.35
مُکا شفہ کی کتاب کو یو حنا رسول نے تحریر کِیا ، جس نے یسو ع مسیح کے مکا شفہ کو پتُمس میں اپنے قیام کے دوران قلمبند کِیا، جو بحیرہ ایجیئن (Aegean Sea)کا ایک جزیرہ ہے جہاں اُسے رومن شہنشاہ دو میتیان(Domitian) کے دورِ حکومت کے زوال کے سالوں میں (تقریباً ۹۵بعد اَز مسیح) جلا وطن کِیا گیاتھا۔ یو حنا کو خُدا کے کلام اور یسوع کی گواہی دینے کے لئے پتمس کے جزیرہ پر جلا وطن کِیا گیاتھا ، اور یہ اُسی جزیرے میں ہے جہاں یوحنا رسول کو یسوع مسیح نے رُوح القدس اور اُس کے فرشتوں کے الہام کے ذریعہ خُدا کی بادشاہت دِکھائی۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
مَیں خُداوند کا شکر ادا کرتا ہوں جو ہمیں اِس تاریک دور میں اُمید عطا کرتا ہے۔ ہماری اُمید یہ ہے کہ مُکاشفہ کی کتاب میں لکھاہوا سب کچھ سامنے آجائے گا ، اور اِس ایمان کے ساتھ انتظار کریں گے کہ نبوت کا سارا کلام پورا ہوگا۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
اِفسُس کی کلیسیا خُدا کی کلیسیا تھی جس کی بنیاد پانی اور رُوح کی خوشخبری کے وسیلہ رکھی گئی جس کی پولوس رسول نے منادی کی تھی۔ "سونے کے سات چراغ دان"اِس عبارت میں خُدا کے کلیسیاؤں ،وہ جو پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھتے ہیں کے اِجتماع، اور "سات سِتارے" خُدا کے خادموں کاحوالہ دیتے ہیں۔ دوسری طرف، " جو اپنے دہنے ہاتھ میں سات ستارے لئے ہوئے ہے" اِس جملے کا مطلب ہے
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
ہم میں سے بیشتر کے لئے ، شہادت ایک غیر مانوس لفظ ہے ، لیکن اُن لوگوں کے لئے جو غیر مسیحی تہذیب میں پرورش پاچکے ہیں ،اُن کے لئے تو یہ اور بھی اجنبی ہے۔ یقینی طور پر لفظ "شہادت" ایک ایسالفظ نہیں ہے جس کا ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں اکثر سامنا کرتے ہیں؛ ہم اِس لفظ کوالگ اور متفرق محسوس کرتے ہیں ، کیوں کہ یہ ہماری اصل شہادت کوتصور کرنےکےلئےکافی حد تک غیر حقیقی ہے۔ بہر حال ، مُکاشفہ کی کتاب کے باب ۲ اور ۳میں اِس شہادت پر بات چیت کی گئی ہے ، اور اِس کے کلام سے ہمیں اپنے دلوں میں شہادت کاایمان قائم کرنا چاہئے — یعنی، جس ایمان سے ہم شہید ہوسکتے ہیں۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
سمُر نہ کی کلِیسیا کی بنیاد رکھی گئی تھی جب پولوس اِفسُس کی کلیسیامیں خدمت کر رہاتھا۔ مذکورہ بالاعبارت کے مطابق ، اِس کلیسیاکے اراکین غریب تھے ، جنکی ، اُنکے ایمان کی وجہ سے ، اُن کی برادری کے یہودی مخالفت کرتے تھے۔ یہودیوں کے ذریعہ اِس کلیسیا پر کتنا ظلم کِیا گیا ،کلیسیا کے فادرز کے دور میں ایک نگران، پولی کارپ کی شہادت سے دیکھا جاسکتا ہے۔ ابتدائی کلیسیا کےمقدسین کو یہودی ایمانداروں سے مستقل ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے مسیح کو اپنا مسیحا ماننے سے انکار کیا۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
کلیسیا کے ابتدائی دور کے دوران ، بہت سارے مسیحی زمین پر مارےمارےپھِر رہے تھے ، ایک ایسی محفوظ جگہ کی تلاش کر رہے تھے جہاں وہ رومی حکام کے ظلم و ستم سے بھاگ کر بچ سکیں۔ شہنشاہ نیرو کے انتقال کے بعد بھی ، رومی سلطنت نے ظلم و ستم کی اپنی پالیسی کو جاری رکھا ، کیوں کہ مسیحی اس کے بعدمیں آنے والے شہنشاہوں کے اختیار کابھی مقابلہ کرتے رہے۔ ابتدائی مقدسین نے رومی شہنشاہوں کے دنیوی اختیار کوپہچانا اور قبول کِیا ، لیکن اُنہوں نے اِس کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا جب اُن سے یہ مطالبہ کِیا گیاکہ وہ اپنا عقیدہ ترک کردیں۔ چونکہ وہ رومی حکام کے اِس مطالبے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے ، ابتدائی کلیسیا کی تواریخ ظلم و ستم اور شہادتوں سے بھر گئیں۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
یہ عبارت ایشیاکوچک میں سمُرنا کی کلیسیاکوخُداوند کا خط ہے ، ایک کلیسیا جو مادی طور پر غریب تھی ، لیکن اِس کے باوجود رُوحانی طور پر ایمان سے مالا مال تھی۔ اِس کے مقدسین اور خُدا کےخادم نےیہودیوں سے ستائےجانے کے باوجود اپنے ایمان کا دفاع کِیا ، اور یہاں تک کہ موت کی ایذارسانیوں میں بھی، اُنہوں نے خُداوند اور اُس کی پانی اور رُوح کی خوشخبری سے انکار نہیں کِیا۔ خُدا کے کلام پرایمان رکھ کر وہ لڑے اور جیت گئے۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
پرگمن ایشیاء کوچک کا ایک انتظامی دارالحکومت شہر تھا ، جہاں کے باشندے بہت سے کافر دیوتاؤں کی پوجا کرتے تھے۔ خاص طور پر ، یہ شہنشاہ کی پرستش کا مرکز تھا۔ "جس کے پاس دو دھاری تیز تلوار ہے" کے ذریعہ اِس کا مطلب یہ ہے کہ خُداوند خُدا کے دشمنوں سے لڑتا ہے۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
یہاں یہ کہا گیاہے کہ آسیہ کی سات کلیسیاؤں میں سے ، پرگمن کی کلیسیا کے کچھ اراکین تھے جو نِیکُلیوں کی تعلیمات پر عمل پیرا تھے۔ یہ لوگ صرف اپنی دنیاوی دولت اور شہرت کو قائم کرنے کی خواہش کے ذریعہ استعمال کیے گئے تھے ، اور اُنہیں جانیں بچانے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ خاص طور پر خادمین کو بہت محتاط رہنا چاہئے تاکہ بلعام کی اِن تعلیمات کی پیروی کرتےہوئےختم نہ ہوجائیں۔ بلعام مقدسین کو دُنیا کی پرستش کروانے کے لئے اور اُن کو تباہی کی طرف لےجانے کا باعث بنا۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
تھواتِیر ہ کی کلِیسیا کی بداعمالی اِیزبل کی تعلیمات کو کلیسیامیں آنے کی اجازت دے رہی تھی۔ اخی اب کی بیوی ، اِیزبل ، بنی اسرائیل میں بت پرستی لائی اور اِسکےلوگوں کو حرامکاری کرنے اور بتوں کی قربانیاں کھانے کےلئےگمراہ کِیا۔ یسوع کی"آنکھیں آگ کے شُعلہ کی مانِند" ہونے کی وضاحت سے ، خُدا خبردارکر رہا ہے کہ وہ اُسکی کلیسیا میں غلط ایمان رکھنے والوں کی سرزنش کرے گا اور اُن کی عدالت کرے گا۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
تھواتِیر ہ کی کلِیسیا نے محبت ، ایمان اور صبر کے ساتھ خُدا کے کاموں کی خدمت کی تھی، اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اِس کے کام بہتر ہوتے جارہے تھے۔ لیکن اِسی دوران ، یہ ایک کلِیسیا تھی جو ایک جھوٹی نبِّیہ سے ہراساں ہو گئی تھی۔ اِس کی بدکاریاں، دوسرےالفاظ میں بیان کرتے ہوئے ، وہ یہ تھیں کہ اِس کے بعض اراکین بدقسمتی سے اِس غیر نجات یافتہ جھوٹی نبِّیہ سے گمراہ ہوکر بت پرستی اور حرامکاری کرنے لگےتھے۔ خُداوند نے اِس طرح تھواتِیر ہ کی کلِیسیا سے مطالبہ کِیا کہ وہ توبہ کریں اور آخر تک اپنے پہلےجیسے عقیدے پر قائم رہیں۔ خُداوند نے یہ وعدہ بھی کِیا کہ وہ جو اپنے عقیدے کا آخر تک دفاع کرتے ہیں ، وہ اُنہیں قوموں پراختیار اور صبح کا ستارہ دے گا۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
خُداوند کے پاس سات رُوحیں اور سات ستارے ہیں۔ سردِیس کی کلیسیا اپنے ایمان کی زندگی میں بہت سی کوتاہیاں رکھتی تھی۔ لہذا خُدا نے کلیسیاکو ایمان کے ساتھ رہنے کی نصیحت کی۔ خُدا نے یہاں سردِیس کی کلیسیاکے خادم سے کہا ، " تُو زِندہ کہلاتا ہے اور ہے مُردہ۔" اِس سے ، خُدا کا مطلب یہ تھا کہ
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
خُدا اُن لوگوں کے ساتھ سَیرکرتاہے جو اپنے ایمان کی پاکیزگی کو برقرار رکھتے ہیں۔ وہ کبھی بھی اُنہیں تنہا نہیں چھوڑتا ، بلکہ ہمیشہ اُن کے ساتھ ہوتا ہے اور اُنھیں برکت دیتا ہے۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
خُداوند سب کےبادشاہ کی حیثیت سے آسمان کی بادشاہی پر سلطنت کرتا ہے۔ وہ مکمل اختیار اورقدرت والا خُدا ہے— جو کچھ وہ کھولتا ہے اُسے کوئی بند نہیں کرسکتا ، اور جوکچھ وہ بند کرتا ہے اُسے کوئی کھول نہیں سکتا۔ خُداوند کامل خُدا ہے جو اِس زمین پر آیا اور گنہگاروں کو پانی اور رُوح کی خوشخبری سے اُن کے سارے گناہوں سے نجات دلائی۔آسمان کا دروازہ صرف خُداوند کی طرف سے پانی اوررُوح کی خوشخبری کی عطا کردہ چابی کے ساتھ ہی کھولا جاسکتا ہے۔ اِس کے علاوہ اور کچھ نہیں اِسےکھول سکتا ، کیوں کہ اِس بادشاہی سے تعلق رکھنے والی ہر چیز کا انحصار ہمارے خُداوند خُدا پر ہے۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
آج کے دور میں بھی ، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ خُدا ، جو آسیہ کی سات کلیسیاؤں سے فرماتاہے ، چاہتا ہے کہ اُس کی کلیسیائیں فِلدِلفیہ کی کلِیسیاکی طرح بنیں ، وہ اُن کے ذریعہ کام کرنا اور اُن سے شادہوناچاہتا ہے۔ حتیٰ کہ اِس دور میں بھی ، کلیسیا ئیں جن کی خُدا تعریف کرتا ہےوہ پانی اور رُوح کی خوشخبری کی منادی کررہی ہیں۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
ہمارا خُداوند اِس زمین پر آیا اور خُدا کی مرضی کو پورا کرنے کے لئے اپنی موت تک خُدا باپ کی فرمانبرداری کی۔ دوسرے لفظوں میں ، اُس نے "آمین" کے ساتھ کسی بھی حکم کی فرمانبرداری کی اگر یہ
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
لَودیکیہ کی کلِیسیا کا ایمان وہ ایمان تھا جو خُداوندکےمنہ سےنکال پھینکنےکا مستحق تھا۔ لہذا خُداوند نے یہ صلاح دی کہ وہ اُس سے آگ میں تپایا ہوا سونا خریدلیں تاکہ وہ اپنے ایمان میں دولتمند ہوجائیں۔ یہ نیم گرم ایمان اِس زمانے کےراستباز لوگوں میں بھی اپنی ظاہری شکل بنا سکتا ہے۔ چونکہ اُنہیں مفت میں اُن کا ایمان ملاتھا ، لہذا اُنھیں یہ احساس نہیں تھاکہ اُن کا ایمان کتنا قیمتی تھا۔ خُدا نے اِس طرح اپنا ملامت اور تنبِیہ کرنےوالاکلام راستبازوں کوفرمایا ، تاکہ اُن کو وہ ایمان عطا کرے جو آگ میں تپائے ہوئے سونے کی مانند ہے۔ ہم اِس حوالے سے یہ بھی معلوم کرسکتے ہیں کہ خُداوند چاہتا تھا کہ آسیہ کی تمام سات کلیسیاؤں کا ایک ہی ایمان ہو۔ خُداوند اُن سب لوگوں کو حکم دیتاہےجوسُننے کےلئے کان رکھتے ہیں کہ رُوح القدس اپنی کلیسیاؤں سےکیا فرماتاہے۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
آسمان کا دروازہ اِس سے پہلے بند تھا۔ لیکن یہ دروازہ مکمل طور پر کُھل گیا جب یسوع نے اِس زمین پر آکر گناہگاروں کو اُن کے گناہوں سے نجات دلائی ، یوحناکے ذریعہ بپتسمہ لیا ، صلیب پر مرگیا ، اورپھر مُردوں میں سے جی اُٹھا۔ اپنے فرشتوں کے ذریعہ ، خُدا نے یوحنارسول پرظاہرکِیا کہ آخر ی اوقات میں دُنیامیں کیا ہونے والا ہے۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
مُکاشفہ ۴ باب کے کلام کے ذریعہ ، ہم یہ جان سکتے ہیں کہ ہمارا یسوع کس طرح کا خُدا ہے، اور اِس علم سے ہمارا ایمان مضبوط ہوتا ہے۔ جب کلام کے ذریعہ حاصل کردہ علم ایمان میں بدل جاتا ہے اور ہمارے دِلوں میں نصب ہو جاتا ہے ، تو ہم خُداوند پر پختہ ایمان کے ساتھ شیطان سے لڑ سکتے ہیں اور اُس پر غالب آ سکتے ہیں جب اُس کی واپسی کا وقت قریب آجائے گا اور مخالفِ مسیح اُبھر کر سامنے آئے گا اور ہمیں دھمکیاں دے گا۔
https://www.bjnewlife.org/https://youtube.com/@TheNewLifeMissionhttps://www.facebook.com/shin.john.35
یہاں یہ بتایاگیاہے کہ خُدا باپ کے دہنے ہاتھ میں ایک کتاب تھی جس پرسات مُہریں لگی ہوئیں تھیں۔ ہمارے خُداوندیسوع مسیح نے اِس کتاب کو باپ کے داہنے ہاتھ سے لےلیا ، اِس کا مطلب ہے کہ یسوع کوآسمان کا سارااختیار دیا گیا تھا۔