Home
Categories
EXPLORE
True Crime
Comedy
Society & Culture
Business
Sports
History
Fiction
About Us
Contact Us
Copyright
© 2024 PodJoint
00:00 / 00:00
Sign in

or

Don't have an account?
Sign up
Forgot password
https://is1-ssl.mzstatic.com/image/thumb/Podcasts122/v4/f0/9a/36/f09a364e-9cc8-c5e1-47ce-dd95cfc709c6/mza_2924763163525909163.jpg/600x600bb.jpg
آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
VOA Urdu
28 episodes
Few seconds ago
اس خصوصی سیریز میں میزبان حارث خلیق سماجی، سیاسی اور معاشی پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں ایسے مہمانوں کے ساتھ جو گواہ ہیں کامیابیوں اور ناکامیوں کے جو یاد کریں گے اُس گزرے وقت کے اچھے اور برے کو اور ان کو جنہوں نے کی جدوجہدسماجی آزادی اور برابری کی۔
Show more...
History
RSS
All content for آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ is the property of VOA Urdu and is served directly from their servers with no modification, redirects, or rehosting. The podcast is not affiliated with or endorsed by Podjoint in any way.
اس خصوصی سیریز میں میزبان حارث خلیق سماجی، سیاسی اور معاشی پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں ایسے مہمانوں کے ساتھ جو گواہ ہیں کامیابیوں اور ناکامیوں کے جو یاد کریں گے اُس گزرے وقت کے اچھے اور برے کو اور ان کو جنہوں نے کی جدوجہدسماجی آزادی اور برابری کی۔
Show more...
History
Episodes (20/28)
آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
تاریخ اور تاریخ نویسی کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022
مقتدرہ اور اشرافیہ نے تاریخ کو اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے کس طرح تبدیل کیا اور عوام سے تاریخ کا شعور چھین لینے کی کوشش کی۔ ممتاز سماجی سائنسدان ڈاکٹر جعفر احمد اور کراچی کے تاریخ دان رمضان بلوچ سے میزبان حارث خلیق کی گفتگو۔
Show more...
2 years ago
48 minutes 34 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
پاکستان میں محنت کشوں کی تحریکیں - دسمبر 16, 2022
مزدور اور کسان تحریکوں اور تنظیموں نے پاکستان کی ابتدائی دہائیوں میں انسانی حقوق کی پاسداری اورجمہوری اقدار کے فروغ کے لیے بنیادی کردار ادا کیا۔ وقت کے ساتھ ان تحریکوں اور تنطیموں پرپابندیاں بھی عائد کی گئیں اور یہ اندرونی خلفشار کا بھی شکار ہوئیں۔ مزردور رہنمائوں حنیف رامے اور عائمہ محمود سے حارث خلیق کی گفتگو
Show more...
2 years ago
46 minutes 35 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
مذہبی اقلیتیںوں کے مسائل - دسمبر 16, 2022
ملک کی بنیاد اقلیتوں کے حقوق اور صوبائی خود مختاری پر رکھی گئی تھی۔ لیکن تجزیہ کار اکثر شاکی رہتے ہیں کہ ان دونوں باتوں کا پاس نہیں رکھا گیا۔ پاکستان کی مذہبی اقلیتیں قراردادِ مقاصد کے بعد سےآج تک ایک دباو کا شکار رہی ہیں۔ اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے پیٹر جیکب اور چمن لال سے گفتگو کی ہے۔
Show more...
2 years ago
42 minutes 45 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
پاکستان کی مقامی زبانیں اور ان کا ادب - دسمبر 16, 2022
پاکستان ایک کثیر السانی ملک ہے, یہاں کی مقامی زبانوں میں لکھے جانے والا ادب، اس کی جہت، وسعت اور سوچ کے زاویے۔ بلوچی اور اردو زبان کے معروف شاعر وحید نور اور ہندکو زبان کے شاعر افضل ہزاروی سے میزبان حارث خلیق کی گفتگو۔
Show more...
2 years ago
41 minutes 48 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
اردو ادب کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022
پاکستان کے پچہتر برسوں میں اردو نظم اور نثر کی کیا صورتحال رہی اور اس نے سماج کو کس حد تک متاثر کیا یا نہیں کیا؟۔ مختلف ادبی تحریکیوں کے کردار اور ادیبوں کے کام پر ممتاز ادیب اور استاد ڈاکٹر نجیبہ عارف اور افسانہ نگار اور نقاد حمید شاہد کے ساتھ حارث خلیق کی گفتگو ۔
Show more...
2 years ago
52 minutes 40 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
ٹیکس اور پبلک پالیسی کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022
اس قسط میں حارث خلیق نے بات کی پاکستان میں ناکافی ٹیکس وصولی اور پبلک پالیسی کی ترجیحات پر سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شمیم احمد اور پبلک پالیسی کی ماہر صفیہ آفتاب سے
Show more...
2 years ago
46 minutes 27 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
خارجہ پالیسی کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022
اپنے قیام کے بعد پاکستان کی نئی مملکت نے باقی دنیا سے اپنا رشتہ کیسے استوار کیا، اپنے ہمسایہ ملکوں سے لے کر یورپ اور امریکہ تک اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کیا حکمت عملی اپنائی؟ اس قسط میں سنیے میزبان حارث خلیق کی گفتگو سابق سفیر فوزیہ نسرین اور خارجہ امور کے ماہر روف حسن کے ساتھ۔
Show more...
2 years ago
41 minutes 44 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
پاکستانی تارکینِ وطن - دسمبر 16, 2022
دوسرے ملکوں میں جا کر بسنے والے پاکستانی نژاد افراد کے وجودی اور سماجی چیلنجز، شناخت کی تلاش، پرانی اور نئی نسل کے مابین فاصلے اور پاکستانی کی سیاست میں ان کی دلچسپی۔ ان موضوعات پر میزبان حارث خلیق نے بات کی برٹش نیوی کی کیپٹن اور سابق صحافی دردانہ انصاری اور لندن میں تعمیرات کے کاروبار سے منسلک یوسف ابراہم سے۔
Show more...
2 years ago
40 minutes 21 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
پاکستانی سیاسی قیدی اور جلاوطن - دسمبر 16, 2022
مارشل لا اور دیگر ادوار میں پاکستان کے سیاسی کارکنوں اور مزاحمت کاروں نے جو قید وبند کی صعوبتیں، تشدد اور وطن سے نکالے جانے کی اذیت برداشت کی اس پر میزبان حارث خلیق نے بات کی دو جلاوطن سیاسی کارکنوں اکرم قائم خانی اور امتیاز علی خان سے
Show more...
2 years ago
47 minutes 17 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
معیشت اور صنعت کاری کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022
پاکستانی معیشت کا ڈھانچہ، اصول اور ترجیحات کیسے مرتب کیے گئے۔ اس محاذ پر مختلف حکومتوں کس حد تک کامیاب یا ناکام ہوئیں؟۔ ماہر معاشیات اور نیشنل فائنینس کمشن کے رکن ڈاکٹر اسد سعید سے میزبان حارث خلیق کی گفتگو۔
Show more...
2 years ago
53 minutes 22 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
ریڈیو کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022
ریڈیو نے پاکستان میں ایک جادوئی کردار ادا کیا ہے۔ یہ وہ واحد ذریعہ ابلاغ تھا جس نے پورے ملک کو مطلع بھی رکھا اور لوگوں کی ذہن سازی بھی کی۔ خبروں سے لے کر گیت سنگیت اور صوتی ڈرامے تک ایک دنیا بسا کر رکھی۔ اس قسط میں ممتاز براڈکاسٹر عارف وقار اور کہنہ مشق صحافی ثقلین امام کے ساتھ ریڈیو کے ماضی حال اور مستقبل پر گفتگو
Show more...
2 years ago
57 minutes 24 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
کشمیر کے پچہتر سال - اکتوبر 08, 2022
جنوب مشرقی ایشیا سے برطانوی نو آبادیاتی نظام کے خاتمے کے بعد متنازعہ خطہ کشمیر کے لیے یہ پچہتر سال کیسے رہے؟ اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے بات کی نعیمہ احمد مہجور سے جو اردو اور انگریزی کی فکشن نگار ہیں اور بھارتی جموں کشمیر کے خواتین کمیشن کی سربراہ رہی ہیں
Show more...
3 years ago
37 minutes 30 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پچہتر سال - اکتوبر 08, 2022
کشمیر میں علہدگی کی تحریک سے پاکستان اور بھارت کے مابین بٹ جانا، گلگت بلتستان کا پاکستان کے ساتھ تعلق اور اس کے تاریخی پس منظر کے بارے میں حارث خلیق نے بات کی محقق اور صحافی ارشاد محمود سے اور گلگت بلتستان کے صحافی فرمان علی سے۔
Show more...
3 years ago
43 minutes 56 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
فکر و فلسفے کی تاریخ - اکتوبر 08, 2022
اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے معروف مفکر، محقق اور معلم احمد جاوید اور پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ فلسفہ کے چیئرپرسن محمد جواد سے بات کی پاکستان میں فکر و فلسفے کی پچہتر سالہ تاریخ اور اس شعبے کی کامیابیوں اور ناکامیوں پر۔
Show more...
3 years ago
57 minutes 47 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
بلوچستان کے پچہتر سال - اکتوبر 08, 2022
اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے بات کی بلوچی اور اردو زبان کے شاعرعمران ثاقب اور بلوچ ایکٹوسٹ کلثوم بلوچ سے جنہوں نے بلوچستان کے ماضی و مستقبل اور بلوچستان کے عوام کی سیاسی محرومیوں، مشکلات اور وفاق سے ان کی شکایات پر بات کی
Show more...
3 years ago
43 minutes 32 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
سندھ کے پچہتر سال - اکتوبر 08, 2022
اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے بات کی ہے سندھ کی مشکلات، مسائل اور وہاں آنے والی مثبت تبدیلیوں پر۔ گفتگو میں شامل ہیں ممتاز مصنف اور دانشور نوراہدیٰ شاہ اور سندھ کی قومی اور جمہوری تحریکوں سے وابسطہ صحافی ڈاکٹر ایوب شیخ۔
Show more...
3 years ago
58 minutes 42 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
پاکستان کا حقیقی خواب کیا تھا؟ - اکتوبر 08, 2022
پاکستان کے بانیوں نے اس ملک کے لیے کیا خواب دیکھا تھا اور اس کی تعبیر کیا ہوئی۔ اس بارے میں میزبان حارث خلیق نے اردو اور فارسی کی مصنفہ اور معلمہ ہدیہ ظفر اور انسانی حقوق کی کارکن نسرین اظہر سے۔ ان دونوں خواتین کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آیا تھا۔
Show more...
3 years ago
26 minutes 13 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
خیبر پختونخواہ کے پچہتر سال - اکتوبر 07, 2022
اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے قومی اور صوبائی شناخت سے لے کر قبائلی علاقوں کے صوبے میں ضم ہونے تک خیبر پختونخواہ کی پچہتر سالہ تاریخ پر بات کی سابق سینٹر افراسیاب خٹک اور سابق سینٹر فرحت اللہ بابر سے۔
Show more...
3 years ago
42 minutes 4 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
روایت اور آج کی موسیقی - اکتوبر 07, 2022
پاکستان میں روایتی موسیقی کے مقابلے میں آج کا میوزک کہاں کھڑا ہے؟ میزبان حارث خلیق اس قسط میں گفتگو کر رہے ہیں نوجوان میوزک ڈاریکٹر سعد سلطان اور طنزیہ گلوکار علی آفتاب سعید سے
Show more...
3 years ago
40 minutes 10 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
پاکستانی ٹیلیویژن اور فلم کے پچہتر سال - اکتوبر 07, 2022
اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے پاکستانی ٹیلیویژن اور فلم کے عروج وزوال پر بات کی, معروف ڈرامہ نویس اور افسانہ نگار بی گل سے اور مصنف، ہدایتکار اور فلم نقاد فصیح باری خان سے
Show more...
3 years ago
47 minutes 51 seconds

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
اس خصوصی سیریز میں میزبان حارث خلیق سماجی، سیاسی اور معاشی پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں ایسے مہمانوں کے ساتھ جو گواہ ہیں کامیابیوں اور ناکامیوں کے جو یاد کریں گے اُس گزرے وقت کے اچھے اور برے کو اور ان کو جنہوں نے کی جدوجہدسماجی آزادی اور برابری کی۔