All content for مشکیات is the property of Muhammad Schehzad and is served directly from their servers
with no modification, redirects, or rehosting. The podcast is not affiliated with or endorsed by Podjoint in any way.
I'm a student of Life so will discuss about life (experience and observation) and share interview with you listener.
ایک خوبصورت سفر کا آغاز 23 فروری 2020 سے کراچی سے شروع ہوا اور یہ لاہور داتا کی نگری سے ہوتا ہوا واپسی کراچی اپنے گھر پر اختتام پذیر ہوا اور اس سفر میں آپ سامعین سے رابطہ بھی پوڈکاسٹ کے ذریعے گاہے بگاہے جاری رہا ہے جبکہ یہ ایک خوبصورت سفر کے سلسلے کا آخری پوڈکاسٹ ہے۔
کراچی سے ایک خوبصورت سفر کا آغاز ہوا اور ہمارا پہلا پڑاؤ پاکپتن شریف میں بابا فرید گنج شکر رحمتہ اللّٰہ تعالیٰ علیہ کے دربار شریف پر ہوا اور بہت سی خوبصورت یادیں سمیٹتے ہوئے چند زائرین کے تاثرات ریکارڈ کیئے جو کہ نذرِ سامعین ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تشنگان ِ حق اور تصوف سے گہرا شغف رکھنے والوں کیلئے دلچسپی کا باعث ہونگے
آج جمعرات 27 فروری 2020 بابا فرید گنج شکر رحمتہ اللّہ تعالیٰ علیہ کے دربار پر انوار پر حاضری کے بعد درود شریف کے فضائل اور تصوف پر گفتگو جو سامعین کی سماعتوں کی نذر
الحمداللّٰہ آج بروز پیر بتاریخ 24 فروری 2020 صبح وقت 8:00 بجے ہم پاکپتن شریف پہنچ گئے اور بعد نہا دھونے کے اور نمازِ ظہر کے بعد طعام کے بعد تھوڑا آرام کیا۔ شام عصر کی نماز کے بعد حضرت زہدو النبیاء بابا فرید گنج شکر رحمتہ اللّٰہ تعالیٰ علیہ کے مزارِ پر انوار پر حاضری دیکر واپسی میں ایک چائے ڈھابے پر تصوف اور اہلِ تصوف پر گفتگو ہوئی جو سامعین کے سامنے پیشِ خدمت ہے۔
ایک خوبصورت سفر کے دوران ہمسفر افراد کے درمیان خوبصورت گفتگو کا سلسلہ جاری ہے اور یہ پوڈ کاسٹ محبت کے حوالے سے ہوئی جو کہ ذیشان حسین حسینی (مشہور و معروف نعت خواں ذولفقار علی حسین کے بھانجے) فرما رہے تھے