آپ سن رہے ہیں وی او اے اردو کا پوڈ کاسٹ آن لائن کلینک۔ اس میں ہم بات کرتے ہیں صحت
کی۔۔اور صحت مند طرز زندگی کی۔۔۔مشورے لیتے ہیں امریکی اور پاکستانی ماہرین سے۔۔۔ اور کوشش کرتے ہیں کہ اپنی بائولوجی کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔۔۔۔تاکہ اپنا اور اپنے پیاروں کا بہتر خیال رکھ سکیں
All content for آن لائن کلینک - وائس آف امریکہ is the property of VOA Urdu and is served directly from their servers
with no modification, redirects, or rehosting. The podcast is not affiliated with or endorsed by Podjoint in any way.
آپ سن رہے ہیں وی او اے اردو کا پوڈ کاسٹ آن لائن کلینک۔ اس میں ہم بات کرتے ہیں صحت
کی۔۔اور صحت مند طرز زندگی کی۔۔۔مشورے لیتے ہیں امریکی اور پاکستانی ماہرین سے۔۔۔ اور کوشش کرتے ہیں کہ اپنی بائولوجی کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔۔۔۔تاکہ اپنا اور اپنے پیاروں کا بہتر خیال رکھ سکیں
'آسٹیو پوروسس' ایک عام بیماری ہے جس میں ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں۔ مردوں کے مقابلے میں یہ خواتین میں زیادہ عام ہے۔ ڈاکٹر گل رخ سلیم بتا رہی ہیں کہ اس بیماری کے ساتھ زندگی کیسے گزاریں۔
پھیپھڑوں کے امراض صرف سگریٹ نوشی کرنے والوں کو ہی نہیں ہوتے۔ تو کیسے پتہ چلے کہ ہمارے پھیپھڑے صحت مند ہیں یا نہیں اور کیا متاثرہ پھیپھڑے ٹھیک بھی ہو سکتے ہیں؟ سنتے ہیں کہ امریکہ میں ماہر امراض سینہ ڈاکٹر راشد نیر کیا کہتے ہیں
دانتوں کی خرابی سے صحت کے دوسرے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں، تو پھر صحت مند دانتوں کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ ڈاکٹر عظمی انصاری امریکہ میں ڈینٹسٹ ہیں، ان سے جانتے ہیں۔
ماں نظریں چرائیں، استاد کترائیں، ایسا کیا ہے؟ کیا یہ کوئی بیماری ہے؟، کوئی گناہ ہے؟ یہ تو خواتین کی زندگی کا قدرتی حصہ ہے، تو پھراس پر بات کرنے میں شرمندگی کیوں؟ میں ہوں ندا سمیر اور میں جاننا چاہتی ہوں کہ لفظ ماہواری پر ایسا سکوت کیوں ہے؟
ہائی بلڈ پریشر، آج کل ہر گھر میں ہی کسی نہ کسی کو یہ بیماری ہوتی، لیکن یہ ہوتی ہی کیوں ہے اور کب ہمیں اپنے بارے میں فکر کرنی چاہیے ؟ چلیے امریکہ میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب سے جانتے ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراضِ قلب سے ہوتی ہیں۔ اپنے دل کی صحت کا خیال کیسے رکھا جائے؟ دل کے دورے کی علامات کیا ہیں؟ کیا سٹریس سے ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے؟ ایسے ہی سوالوں کے جواب جانتے ہیں امریکہ میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب سے
ڈپریشن اور دیگر نفسیاتی مسائل کا شکار صرف بڑے ہی نہیں ہوتے بلکہ بچوں کو بھی ان مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بچوں میں ڈپریشن کی علامات کیا ہیں؟ والدین کو کس وقت ماہرِ نفسیات سے رجوع کرنا چاہیے؟ اور کیا نفسیاتی امراض موروثی طور پر بچوں میں منتقل ہوتے ہیں؟ جانیے ،آن لائن کلینک، میں ڈاکٹر طارق ملک سے